ساہیوال: دن دیہاڑے لائبریرین رانا یا سرعمر کا گھر 4ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
ساہیوال(بیورو رپورٹ)سکیم نمبر 3،Yبلاک ساہیوال میں دن دیہاڑے لائبریرین رانا یا سرعمر کا گھر 4ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ڈاکو 65ہزار روپے کی نقدی اور پانچ لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق دو پہر ایک بجے رانا یا سرعمر اور ان کے گھر کے خاندان کے دیگر افراد موجود تھے کہ آتشی اسلحہ سے مسلح چار ڈاکو گھر میں زبر دستی گھس گئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گن پوائینٹ پر نقدی ،زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ 392,397ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔