نواز شریف سے کسی امریکی نمائندے نے ملاقات نہیں کی،وزیر اعظم ہاؤس

نواز شریف سے کسی امریکی نمائندے نے ملاقات نہیں کی،وزیر اعظم ہاؤس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم ہاؤس نے لند ن میں نواز شریف اور امریکی نمائندے کی مبینہ ملاقات کی تردید کر دی۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں وزیراعظم نواز شریف اور امریکہ کے کسی نمائندے کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔اس کسی کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کیلی فورنیا میں فائرنگ کرنے والے افراد کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں دئیے گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے ملاقات کی ہے اور کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعہ میں لال مسجد کے ملوث ہونے کے ثبوت حوالے کئے گئے ہیں اور یہ کہ تاشفین ملک کی مولانا عبدالعزیز کے ساتھ تصاویر بھی نواز شریف کے حوالے کی گئی ہیں تاہم وزیر اعظم ہاؤس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔