صوابی ،سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار

صوابی ،سرچ آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے دوران سرچ آپریشن 4مجرمان اشتہاری ایک منشیات فروش سمیت 115مشکوک افراد گرفتار کر لئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر دشمن سماج عناصر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی مہاجر مکین افراد کے خلاف سرچ اپریشن کی گئی ،ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان ی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صوابی حیدر خان اور دیگر پولیس نفری نے علاقہ صوابی میں مختلف بانڈہ جاتوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اپریشن کرکے110افراد مشکوک کو حراست میں لیا گیا جس میں 2افغانیوں کو غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ،جبکہ کئی پر تفتیش جاری ہے ،ایس ایچ او تھانہ لاہور شفیع الرحمن خان ،ایس آئی رضا خان نے ایک منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3000گرام چرس برآمد کر لیا گیا ان کے خلاف 9ccnsaمقدمہ درج کیا گیا ،جبکہ 2 مجرمان اشتہاری سمیت 115مشتبہ افراد گرفتار کرلیے،کالاکوف ،2پستول و درجنوں کارتوس برآمد،2۔ صوابی ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں کل گاڑیاں 9802کو چالان کرکے کل جرمانہ 24,79400وصول کرکے حکومت کے خزانے میں جمع کیے ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حمیس اللہ خان کی قیادت میں ٹریفک انچارج سب انسپکٹر جناب علی خان نے غیر لائسنس یافتہ کم سن ڈرائیورز ،غیر رجسٹریشن گاڑیاں ،اور غیر قانونی گاڑیان چلانے پر ان کے ٹیم کی محنت کاوشوں سے ماہ نومبر میں کل 9802گاڑیاں کو مختلف غیر قانونی طور پر چالان کرکے کل 24,79400روپے جرمانہ وصول کرکے حکومت کے خزانے میں جمع کیے#