مخالفین ہمیں صرف میڈیا پر ٹف ٹائم دیتے ہیں،خالد مقبول صدیقی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مخالفین ایم کیو ایم کو صرف میڈیا پر ٹف ٹائم دیتے ہیں،حالیہ انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ 85 فیصد سے بڑھ کر 90 فیصد ہو جائے گا۔ میئر کا انتخاب الطاف حسین کریں گے ،ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنا ووٹ عزیز آباد کے کمپری ہینسو اسکول کے پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کردیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مخالفین ایم کیو ایم کو صرف میڈیا پر ٹف ٹائم دیتے ہیں، فیلڈ پر نہیں، کراچی کے عوام کا فیصلہ آج بھی وہی ہوگا جو ماضی میں رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ پچیاسی فیصد سے بڑھ کر نوے فیصد ہوجائے گا، میئر کا انتخاب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کریں گے،خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مصطفی کمال کے کمال کے پیچھے قائد کا ویژن تھا، مصطفی کمال جیسے کئی کارکنان ایم کیو ایم کے پاس موجود ہیں۔