لنڈی کوتل میں4 روزہ پولیو مہم شروع ،127 ٹیمیں تشکیل
خیبرایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں چار روزہ خصوصی پولیو مہم شروع ہو گیا ،تقریبا چھ سال بعد چالیس لیڈی ہیلتھ ورکر ز پولیومہم میں حصہ لے رہی ہیں ،56ہزار251بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لئے 127ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے، 200لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکار سیکورٹی کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،انتظامیہ زارئع خیبرا یجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل میں چار روزہ خصوصی پولیو مہم شروع ہو گیا ہے لنڈیکوتل تحصیل میں اس سال تین پولیو کیسز سامنے آنے کیوجہ سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے اس مہم کا مطلب یعنی کم مدت میں بچے کو زیادہ پولیو کے قطرے پلائیں جائیں تاکہ علاقے میں پولیو پرقابو پا سکیں گز شتہ روز سے شروع ہونے والے پولیومہم کے دوران 127پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 56ہزار251بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائیں جائیں گے جبکہ 37ایر یا انچارج14فکسڈ3ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے اور مختلف بی ایچ یوز اور ڈسپنسریوں سمیت خصوصاپاک افغان بارڈر پر 13سینٹرز قائم کئے گئے ہیں زرائع کے مطابق کہ لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں میرداد خیل ،خوگا خیل اور کم شلمان میں میں پولیو کیسز سامنے کے بعد تقریبا چھ سال بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی پولیو ٹیموں میں شامل کئے گئے ہیں تاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اند جا کر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائیں جائیں اس کیلئے اس مو قع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تقریبا دو سولیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکار ڈیوٹی پر معمو ر ہوتھے اور تحصیلدران چاروں دن لیویز اورخاصہ دور فورس کے ساتھ مختلف علاقوں میں گشت کر ئینگے اس سلسلے میں تحصیلدار خالد خان نے بتایا کہ پولیٹکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کی ہدایات پر ہم اس دفعہ مانیٹرنگ کر ئینگے اور مختلف علاقوں میں گشت بھی کرئینگے انشااللہ اس دفعہ کوئی بچہ پولیو قطر ے سے نہیں رہ جائے گا ہم نے بھی تمام تر انتظامات پہلے سے مکمل کر لئے تھے اور پولیو مہم میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائی گی