بونیر ،ضلع کونسل کے ملازمین تنخوائیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کونسل بونیر کے ملازمین تنحواہ نہ ملنے کی وجہ سے سراپا احتجاج ،محتلف تنظیموں کے عہدیداروں ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران اور دیگر سماجی شحصیات نے ملازمین کے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کئے اور انکے مطالبات کوجائیز قرار دیتے ہوئے بونیر کے ضلعی انتظامیہ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سوات کے ملازمین کو مسئلہ حل کرکے انکے تنحواہ ریلیز ہو گئی ہے او ر انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے بونیر بھی ملاکنڈ ڈویژن کا حصہ ہے اور یہاں کے ملازمین کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ور نہ دس دسمبر کے بعد بو نیر کے ہزاروں ملازمین انکے ساتھ شامل ہوکر ضلع بونیر میں قائم دفاتر کو تالے لگاکر بند کردینگے ،تفصیلات کے مطابق ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں ایپکا کے جنرل سیکرٹری نسیم الحق چعر زئی ،ایپکا کے صدر وزیر ذادہ ،درجہ چہارم کے صدر باچا خان ،ضلع کونسل کے ممبران رشید خان ،کامران خان ،زرداد خان ،شیر محمد خان کے علاوہ ضلع ناظم بونیر ڈاکٹر عبیدواللہ نے بھو ک ہڑتالی کیمپ کے موقع پر بتایا کہ موجودہ بلدیاتی ممبران کے منتحب ہوتے ہوئے کئی ماہ گزر گئے اور ضلع کونسل کے جو ملازمین ہمارے ساتھ دفاتر میں کام کرتے ہیں ،ابھی تک ان کو تنحواہ نہ دینا ضلعی انتطامیہ کی ناکامی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں تنحواہ دار ملازمین کا انحصار تنحواہ پر ہوتا ہے اور وہ بھی چار مہینوں تک نہ ملے تو ملازمین کہاں جائے اور کب تک قر ضوں پر گزار ا کرے ،اس موقع پر ایپکا کے صدر اور جنرل سیکرٹری وزیر زادہ اور نسیم الحق نے کہا کہ افسوس کی بات ہیں کہ افسران بالا ہر مہینے باقاعدہ گی تنحواہ اور ٹی اے ڈی اے لیتے ہیں مگر انکے ساتھ غریب ملازمین کا کو ئی احساس نہیں ہے ۔ہم نے ڈی سی بونیر کے ساتھ اس اہم مسئلہ پر چار ملاقاتیں کی مگر وہ یہ مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے انہوں نے کہا کہ اگر دس دسمبر تک یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو بونیر کے تمام محکموں کے ملازمین ان کے ساتھ ہونگے ،اس موقع پر متاثرہ ملازمین نے بتایا کہ سوات میں ہماری طرح متاثرہ ملازمین کو تنحواہ دی گئی ہے جبکہ بونیر کے ملازمین ابھی تک تنحواہ سے محروم ہیں ۔