ڈیرہ ،معمولی تکرار پرفائرنگ سے 3 زخمی

ڈیرہ ،معمولی تکرار پرفائرنگ سے 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بستی دھپانوالی میں توتکرارپرایک شخص کی فائرنگ سے رضوان اور۸ دیگر دو راہگیرزخمی ہوگئے‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں واقع بستی دھپانوالی میں ندیم ولدیاسین سکنہ بستی دھپانوالی نے توتکرارکے تنازعے پررضوان ولدبشیرسکنہ بستی دھپانوالی پرفائرنگ کر دی۔ جس سے رضوان زخمی ہوگیا جبکہ قریب سے گزرنے والے دوراہگیراحسان ولدایوب اورعثمان ولدشیرزمان بھی زخمی ہوگئے۔جنکوفوری طورپرسول ہستپال ڈیرہ داخل کرادیاگیاہے۔کینٹ پولیس نے اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔