خصوصی بچوں کی تعمیر وتربیت اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ

خصوصی بچوں کی تعمیر وتربیت اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم نے کہا ہے کہ معذور افراد اور بچے اس معاشرے کا حصہ ہے ۔ انہیں معذور نہیں بلکہ خصوصی بچے کہا جائے۔صوبائی حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اور خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ جس سے معذور افراد کی تعلیمی و تربیت کے بہتر مواقعے فراہم ہوسکیں گے وہ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ سنٹر برائے زہنی وجسمانی معذور اطفال نوشہرہ کلاں میں خصوصی بچوں کی تقریب سے بطور مہمان خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر فقیہہ رفیق ، سنٹر کی منیجر بی بی نادرہ بھی موجود تھی۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے حمد ونعت، ٹیبلو ، اور کھیلوں کومظاہر ہ پیش کیا۔ اس موقع پر سنٹر کی منیجر بی بی نادرہ نے سنٹر کے حوالے سے تفصیلات سے اگاہ کیا اور کہا کہ سنٹرمیں ضلع بھر کے ساٹھ خصوصی بچے زیر تعلیم ہیں۔ جن کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خصوصی بچوں اور معذور افراد کی تعلیم وتربیت کے لیے خطیر رقم فراہم کرے۔ فقیہہ رفیق نے کہا کہ یہ سنٹر کرایہ کے مکان میں خصوصی بچوں کوتعلیم وتربیت فراہم کررہا ہے۔ مقامی بچوں کو سنٹر تک لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ سنٹر میں ورزش، سمعی وبصر ی الات کے زریعے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہر ہ افتخار عالم نے کہا کہ بچوں کی کارکردگی دیکھکر اندازہ ہوا کہ بالکل نارمل بچوں کی طرح تعلیم اور تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ان خصوصی بچوں کی سرگرمیوں کو دیکھکر ایسا لگتا ہے کہ یہ مقابلے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ بحیثیت قوم ہم سب کو چاہیے کہ ہم ان کو نظرانداز نہ کریں معذوروں کے نظرانداز کرنے سے ان کو احساس کمتری بڑھتی جائے گی جو غیراخلاقی، غیرقانونی اور غیرشرعی فعل ہے۔ انھوں نے کہاکہ سنٹر کی تعمیر کے لیے مناسب زمین کے حوالے سے صوبائی حکومت کو لکھ دیاگیا ہے۔ اور امید ہے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اس میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے سنٹر کی تعمیر کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔تقریب کے اخر میں سپیشل چلڈرن گیمز میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی دئیے گے۔