تبدیلی کے دعویداروں کی اڑھائی سالہ کارکردگی صفر ہے، افتخار حسین

تبدیلی کے دعویداروں کی اڑھائی سالہ کارکردگی صفر ہے، افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویدارصوبائی حکومت نے ڈھائی سالوں میں کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی گئی صرف اورصرف ان کے تبدیلی اخباری بیانات تک محدود ہے صوبے میں حقیقی تبدیلی صرف اورصرف عوامی نیشنل پارٹی لائیگی عوام حقیقی تبدیلی کے لئے اے این پی کے جھنڈے تلے متحد ہوجائیں ان خیالات کااظہارمیاں افتخارحسین نے گزشتہ روز مالاکنڈکے ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاوفدکے قیادت مالاکنڈکے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان نے کی انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ پانچ سالوں میں صوبے میں جتنی بھی ترقیاتی کام اورتعلیمی ادارے بنادئیں ہیں موجودہ حکومت اس کے مقابلے میں دس فیصدکام بھی نہیں کریگی ان کے تبدیلی کے نعرے صرف اورصرف اخباری بیانات تک محدود ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے دعویدارصوبای حکومت نے کرپشن پرقومی وطن پارٹی کوحکومت سے نکالاپھردوبارہ ان کومنت سماجت کرکے دوبارہ حکومت میں شامل کردی جوسمجھ سے بالاترہے انہونے کہاکہ صوبے میں تبدیلی صرف اورصرف عوامی نیشنل پارٹی لائیگی جس کے لئے عوام اے این پی کے جھنڈے تلے متحد ہوجائے انہوں نے کہاکہ ہم کالاباغ ڈیم پختون قوم کی تباہی کامنصوبہ ہے جب تک باچاخان کاایک سپاہی بھی زندہ ہوکالاباغ ڈیم نہیں بنے گااگرکالاباغ ڈیم بن گیا توپختون قوم کی معشیت تباہ ہوجائیگی ۔