ڈیرہ ،ٹریکٹر خریداری ،جعلی چیک دینے پر دو افراد کیخلاف پرچہ چاک
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)صدرپولیس نے تین ٹریکٹروں کی خریدکے سلسلے میں دےئے جانیوالے پچیس لاکھ روپے سے زائدکے جعلی چیک کامقدمہ رمک کے رہائشی دوافرادکیخلاف درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمیں علاقہ گومل کے رہائشی ظاہرشاہ وزیرولداسماعیل نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ تین ٹریکٹروں کی خریدپرعبدالغنی ولدسیداکبراورحیات اللہ ولدنعمت اللہ سکنائے رمک نے اسکوپچیس لاکھ بیس ہزارروپے کاچیک دیاجوجعلی نکلا۔صدرپولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف 489F/420/34PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔