ڈیرہ ،موٹر سائیکلوں کے مابین ٹکر میں ایک طالب علم جاں بحق ،دوسرا زخمی

ڈیرہ ،موٹر سائیکلوں کے مابین ٹکر میں ایک طالب علم جاں بحق ،دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)درابن چونگی کے قریب دوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا‘کینٹ پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کلیم اللہ محسودولدعلی مرجان سکنہ سرویکئی حال درابن چونگی ٹیوشن پڑھ کرموٹرسائیکل پرگھرجارہاتھاکہ تیزرفتارموٹرسائیکل سوارنے درابن چونگی کے قریب اسکوٹکرماردی۔جس سے کلیم اللہ محسودموقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرے موٹرسائیکل پرسوارعلاؤالدین محسودبھی زخمی ہوگیا۔جسکوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ پہنچادیاگیا۔کینٹ پولیس نے متوفی کلیم اللہ محسودکے بھائی علاؤالدین محسودکی رپورٹ پرعلاؤالدین محسودکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔