پشاور آرمی پبلک سکول شہدا کے والدین سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوانوں کی ریلی

پشاور آرمی پبلک سکول شہدا کے والدین سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوانوں کی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پ ر) ارمی پبلک سکول کے شہداء کے والدین سے اظہار یکجہتی کے طور تحریک جوانان پاکستان ایک ریلی کا اہتمام کرے گی ۔جو کہ پشاور کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے پشاور پریس کلب پر اختتام پذیر ہو گی۔ جبکہ اسی دن ہر ضلع کے سطح پرختم القران کا اہتمام بھی کیا جائیگا،اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس صوبائی صدرکے پی کے عرفان عالم خان صوبائی دفتر پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں دوسرے عہدیداروں ملک لیاقت علی تبسم،شیراز گوہر، شوکت علی،مشتاق خان،عصمت خان،فصیح اللہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سولہ دسمبر کو ریلی رنگ روڈ موٹر وے موڑ سے شروع ہو کر پشاور پریس کلب پر ختم ہو جائیگا جہاں پر صوبائی صدرعرفان عالم خان سمیت دیگر قائدین ریلی سے خطاب بھی کریں گے۔اس موقع پر صوبائی صدرعرفان عالم خان اور دیگر نے کہا کہ اے پیایس واقعہ پر تمام اسلامی ممالک اس غم میں ہمارے ساتھ برابر کے شریک ہیں اس دن کے مناسبت سے تمام اضلاع میں مرکزی چئرمین محمد عبد اللہ گل کے خصوصی ہدایت پر ختم القران کا اہتمام کیا جائیگااور اس دکھ کی گھڑی میں تحریک جوانان پاکستان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اظہار کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ریلی میں موٹر کاریں ،موٹر سائیکلیں اور پیدل سینکڑوں کارکن شرکت کریں گے ۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ 16دسمبر کو ریلی میں شرکت کیلئے پشاور پہنچ جائیں ۔