گوجرانوالہ ایف آئی اے کا چھاپہ انسانی سمگلر عمران گجراتی سمیت 6 اشتہاری گرفتار

گوجرانوالہ ایف آئی اے کا چھاپہ انسانی سمگلر عمران گجراتی سمیت 6 اشتہاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ایف آئی اے کی کرائمز فائٹر اور کمانڈو ٹیموں نے ایک مشترکہ آپریشن میں سینکڑوں افراد کوسمگل کرنے والے انتہائی مطلوب ریڈ بک کے اشتہاری اور بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ کو زبردست مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر کے اسے تفتیش کیلئے کڑی نگرانی میں انوسٹی گیشن سیل منتقل کر دیا ہے جبکہ ریجن کے دیگر اضلاع سے بھی 5اشتہاریوں کو پکڑ کر انکے قبضے سے بھاری تعداد میں سفری دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں مذکورہ ایڈونچر ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری خالد انیس کی براہ راست نگرانی میں اسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد سرور ، اسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اعجاز ا احمد بوسال ،ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے انسپکٹر سجاد احمد باجوہ ، انسپکٹر حسن فاروق ، انسپکٹر غلام حسین خان، انسپکٹر شفیق گورائیہ ،انسپکٹر ملک ناصر مجید ،انسپکٹر رائے محمد اکرم ، سب انسپکٹران ملک وقار حسین اعوان ، جاوید اقبال گھمن ، رانامستحسن ، چوہدر ی زاہد فاروق اور دیگر افسران اور سٹا ف پر مشتمل ٹیموں نے کیا آپریشن میں ایف آئی اے کی سپیشل کرائمز فائٹر اور کمانڈو چھاپہ ٹیموں نے حصہ لیا گجرات کے علاقہ جلال پو ر جٹاں محلہ قصاباں کے رہائشی عمران اشرف عرف عمران گجراتی ولد محمد اشرف سیریل نمبر106کے اورکوئٹہ ایف آئی اے کے مقدمات نمبر 70/07،71/07،80/07،103/07گوجرانوالہ اور گجرات کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا اور پچھلے آٹھ سالوں سے اشتہاری تھا جبکہ وہ اس کے کارندے خفیہ طور پر صوبہ بھر سے لوگوں کو غیر قانونی طور پر یورپین اور خلیج ممالک میں براستہ کوئٹہ تھر و ایران کے زمینی اور سمندری راستوں سے دیگر ممالک میں بھجوانے کا دھندہ کرتے تھے اور اب تک سینکڑوں افراد کو بیرون ممالک اسمگل کر چکے ہیں جبکہ مجرم نہ صرف انتہائی مطلوب ریڈبک کا اشتہاری تھا بلکہ وہ انٹرنیشنل سطح پر ایک منظم اور بااثر اسمگلنگ گینگ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے جبکہ سیالکوٹ سے مقدمہ نمبر 314/12کے نجم عباس ولد محمد حسین ، گجرات سٹی سے مقدمہ نمبر 588/11کے ملک فیصل اعجاز ولد محمد اعجاز کے علاوہ دیگر کو بھی گرفتار کیا ہے گرفتار ہونے والے افراد سے متعدد ممالک کے ٹریولنگ دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں تاہم ایف آئی اے حکام نے مذکورہ بالا امور کی تصدیق کی ہے ۔

انسانی سمگلر