ڈاکو 25 دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور کپڑے لوٹ کر فرار

ڈاکو 25 دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور کپڑے لوٹ کر فرار
ڈاکو 25 دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور کپڑے لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جوبلی مارکیٹ میں رات گئے ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ڈاکو 25 دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور کپڑے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکو رات کو 3 بجے کے قریب مارکیٹ میں داخل ہوئے اور وہاں ڈیوٹی پر موجود چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا ۔ چوکیدار کو یرغمال بنانے کے بعد ڈاکوؤں نے 25 دکانوں کے تالے توڑے اور نقدی اور کپڑے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کے کافی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے شروع کردیے۔ دریں اثنا پولیس نے ملزمان کے فنگر پرنٹس اکٹھے کرنے کیلئے فرانزک ڈویژن کو بھی طلب کرلیا ہے ۔ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے فرانزک اہلکارواردات کے کئی گھنٹے بعد بھی جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے جس کے خلاف مارکیٹ کے تاجر سخت مشتعل ہوگئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔