نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے شخص کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے شخص کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی
نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے شخص کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

شکارپور(مانیٹرنگ ڈیسک) شکارپور کے نواحی علاقے جامڑاہ میں سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق ایک شخص اپنے احاطہ مویشیاں میں سویا ہوا تھا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم افراد نے اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے جلنے والے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔ متاثرہ شخص کے جسم کا 40فیصدحصہ جھلس گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

جیکب آباد -