ڈاکٹر فاروق ستار، شہربانو اور شیری رحمان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، پی پی رہنما شہربانو اور شیری رحمان کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 نومبرکو کراچی میں ریلی نکالنے پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماؤں سینیٹر شہر بانو اور سینیٹر شیری رحمان کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں سے سات روز کے اندر نوٹس کا جواب طلب کرلیا ہے۔