’سروے میں ملتان کو پی ٹی آئی کا گڑھ تھا لیکن بلدیاتی الیکشن میں بے گھر ہوگئی‘

’سروے میں ملتان کو پی ٹی آئی کا گڑھ تھا لیکن بلدیاتی الیکشن میں بے گھر ہوگئی‘
’سروے میں ملتان کو پی ٹی آئی کا گڑھ تھا لیکن بلدیاتی الیکشن میں بے گھر ہوگئی‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہرملتان میں بلدیاتی الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی مایوس کن رہی اور گڑھ سمجھے جانے والے شہر میں مایوسی کا سامنا کرناپڑا، ملتان میں ن لیگ پہلے اور آزادامیدوار دوسرے نمبر پرہے ۔
اس ضمن میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے بتایاکہ پارٹی کے اپنے ہی سروے میں پی ٹی آئی پشاور اور لاہور سے بھی زیادہ ملتان میں مقبول تھی لیکن عوام نے اب رد کردیا، آج پارٹی سنگین صورتحال سے دوچار ہے ، سمت کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے عوام مایوس اورناراض ہیں ۔اُنہوں نے بتایاکہ وہ بار ہاکہہ چکے ہیں کہ اپنی سیاست کریں ، کسی کی باتوں میں نہ آئیں ، جوکچھ کرنا خود کریں لیکن اب ایسی سیاست کے نتائج سب کے سامنے ہیں ، خود دیکھ لیں اور آئندہ انتخابات میں توجہ دی گئی تو نتائج اس سے بدتر متوقع ہیں ۔

مزید :

ملتان -