کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی ،سمگل شدہ 5 کروڑ کے سگریٹ ، 54 کارٹن پان مصالحہ اور گٹکا برآمد

کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی ،سمگل شدہ 5 کروڑ کے سگریٹ ، 54 کارٹن پان مصالحہ ...
کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی ،سمگل شدہ 5 کروڑ کے سگریٹ ، 54 کارٹن پان مصالحہ اور گٹکا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹمز انٹیلی جنس نے پرانی انارکلی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے کے سمگل شدہ سگریٹ اور 54 کارٹن پان مصالحہ اور گٹکا برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے پرانی انارکلی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک گودام سے بیرون ملک سے غیر قانونی طریقے سے 5 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے۔ کارروائی کے دوران کسٹمز اہلکاروں کے ہاتھ بھارت سے سمگل کیے گئے پان مصالحہ اور گٹکے کے 54 کارٹن بھی لگے ۔ کسٹمز اہلکاروں نے غیر قانونی سگریٹ، پان مصالحہ اور گٹکا قبضہ میں لے لیا جبکہ کسٹمز اینٹی سمگلنگ فورس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

لاہور -