عمران خان مرکزی رہنما ﺅں کی شدید مخالفت کے باوجود انٹرا پارٹی انتخابات کرانے پر بضد

عمران خان مرکزی رہنما ﺅں کی شدید مخالفت کے باوجود انٹرا پارٹی انتخابات ...
عمران خان مرکزی رہنما ﺅں کی شدید مخالفت کے باوجود انٹرا پارٹی انتخابات کرانے پر بضد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مرکزی رہنماﺅں کی شدید مخالفت کے باوجود انٹر اپارٹی انتخابات کرانے پر بضد ہیں ،عمران خان کی طرف سے آنے والے دنوںمیں باضابطہ اعلان کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور سمیت دیگر رہنماﺅں نے عمران خان سے واضح کہا ہے کہ پوری دنیا میں سیاسی جماعتوںمیں صرف اوپر کے عہدوں پر انتخابات ہوتے ہیں۔مجموعی طو رپر انتخابات کرانے سے پارٹی کو پہلے بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچا اوریہی اقدام عام انتخابات میں شکست کی وجہ بھی بنا اور مستقبل میں اس طرح کے کسی تجربے سے اجتناب کیا جائے تاہم اس کے باوجود عمران خان انٹر اپارٹی انتخابات کرانے پر بضد ہیں اور ان کی طرف سے آنے والے دنوںمیں اس کا باضابطہ اعلان کرائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

لاہور -