سٹیج اداکارہ ثوبیہ رانا عرف سنگم رانا کی مبینہ خودکشی،ماں کی درخواست پر پھوپھی کی بیٹی سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج

سٹیج اداکارہ ثوبیہ رانا عرف سنگم رانا کی مبینہ خودکشی،ماں کی درخواست پر ...
سٹیج اداکارہ ثوبیہ رانا عرف سنگم رانا کی مبینہ خودکشی،ماں کی درخواست پر پھوپھی کی بیٹی سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیج کی اداکارہ ثوبیہ راناعرف سنگم رانا نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر خود کشی کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقہ میں رہائش پذیر سٹیج کی اداکارہ ثوبیہ رانا کی لاش گھر کے ایک کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے ہفتہ کی رات مقامی تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامے میں پرفارمنس دی تھی ۔ پولیس نے اصل وجوہ تک پہنچنے کےلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کا موبائل فون قبضے میں لے لیاگیاہے اور اس کے قریبی دوستوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ کی والدہ نے سندر تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ہے۔اداکارہ کی والدہ صغراں بیگم کے مطابق ثوبیہ کو اس کی پھوپھی کی بیٹی آمنہ نے قتل کیا۔ سندر پولیس کا کہنا ہے کہ اب اس درخواست کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے اس کی والدہ کی درخواست پر  آمنہ ، اس کے بیٹے کاشف، ذیشان اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

تفریح -