الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ملک میں 95اضلاع کے 83,893 حلقوں میں بلدیاتی انتخابات،3 ارب80کروڑ روپے خرچ ہوئے

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نگرانی میں ملک میں مجموی طور پر 95اضلاع میں تقریباً 83,893مختلف حلقوں میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں ۔ چھ لاکھ نوے ہزار سے زائد انتخابی عملے نے یہ قومی فرض ادا کیا۔ انتخابات کے انعقاد کے لئے عدالت عظمی نے کلیدی کردار اداکیا ہے ۔ملک کی تمام سیاسی دینی قوم پرست بڑی و چھوٹی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا۔ان انتخابات میں 305,431ڈائریکٹ امیدواروں نے حصہ لیا اور تقریباً 82,840,135رجسٹرڈ ووٹر کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیا گیا ۔قیام امن کے لئے ان انتخابات میں پاکستان آرمی کی تقریباً 171کمپنیوں ، رینجرز کے 15,000جوانوں اور متعلقہ صوبوں کی پولیس کے 450,648جوانوں نے خدمات سرانجام دیں بلدیاتی انتخابات پر تقریباً تین ارب، اسی کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔ سب سے زیادہ پرامن بلدیاتی انتخابات بلوچستان میں ہوئے تھے جمہوری حکومت کے دور میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں مجموعی طو ر پر ان انتخابات کے دوران لگ بھگ ساٹھ ہلاکتیں ہوئیں ۔ مجموعی طور پر دوہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ 18ویں ترمیم کے تحت بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو تفویض کی گئی ۔بلوچستان میں موجودہ جمہوری بندبست کے آغازہی میں بلدیاتی انتخابات ہوگئے تھے ۔رواں برس چھاؤنی کے علاقوں اسلام آباد اور دیگر تین صوبوں میں انتخابات ہوئے ۔کینٹ بورڈز کے انتخابات 25 خیبر پختونخوا میں 30 مئی پنجاب اور سندھمیں پہلے مرحلے کے الیکشن 30اکتوبردوسرے مرحلے کے انتخابات 19نومبر 2015کو ہوئے اور تیسرے مرحلے کے انتخابات دسمبر 2015 کو پایہ تکمیل تک پہنچے اسی طرح اسلام آباد کے پہلے بلدیاتی انتخابات 30نومبر 2015 کو کروائے گئے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری اعداد و شمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں تقریباً 122,648پریذائڈنگ افسران و اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران اور دیگر عملہ کو مرحلہ وار تربیت دی گئی ۔ ان انتخابات کے سلسلے میں سرکاری محکموں و انتظامی مشنری سے تقریباً 2741 ڈی آر اوز ، آر اوز ،اور اے آر اوزنے اپنے فرائض سرانجام دیے کمیشن کی رپورٹ کے چھ لاکھ نوے ہزار ,624 انتخابی عملہ نے 70ہزر ,941پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے فرائض سرانجام دیے ۔بلدیاتی انتخابات میں پاکستان آرمی کی تقریباً 171کمپنیوں ، رینجرز کے 15,000جوانوں اور متعلقہ صوبوں کو پولیس کے 450,648جوانوں نے خدمات سرانجام دیں ان انتخابات تقریباً تین ارب، اسی کروڑ روپے خرچ ہوئے۔