محمد عامر پاکستان کو ورلڈٹی 20 ٹائٹل جتوا سکتا ہے: شعیب اختر

محمد عامر پاکستان کو ورلڈٹی 20 ٹائٹل جتوا سکتا ہے: شعیب اختر
محمد عامر پاکستان کو ورلڈٹی 20 ٹائٹل جتوا سکتا ہے: شعیب اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) سپاٹ فکسنگ کے سزایافتہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ایک اور حمایت مل گئی کیونکہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی کہہ دیا کہ نوجوان پیسر پاکستان کو ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل جتواسکتا ہے لیکن سابق کپتان رمیز راجہ کی جانب سے مخالفت برقرار ہے جن کا کہناہے کہ ملک کو بدنام کرنیوالے کو معاف نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ ان ایمانداروں کے ساتھ زیادتی ہو گی جو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے محنت کرتے رہے ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو دوسرا موقع ضرور ملنا چاہئے کیونکہ اگر اس نے ورلڈٹی ٹونٹی کا ٹائٹل جتوادیا تو پھر کسی کو اس کا گناہ یاد بھی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی واپسی ہوئی تو تین سپنرز اور دو پیسرز کے ساتھ پاکستانی ٹیم خطرناک روپ دھار جائے گی۔

مزید :

کھیل -