یمن میں حملہ ، عدن کے گورنر حملے میں ہلاک

صنعا(صباح نیوز)یمن میں سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عدن شہر کے گورنر ایک حملے کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جعفر محمد سعد کو لے جانے والے قافلے پر راکٹ پروپیلڈ گرینڈ ے ساتھ حملہ کیا گیا۔شمالی یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا سمیت کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔اس سال کے آغاز میں حکومتی فورسز اور سعودی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد نے عدن پر دوبارہ قبضہ حاصل کیا تھا۔