شعیب اختر کا ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت سے انکار
دبئی(ویب ڈیسک) سابق قومی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت سے انکار کردیا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے ایونٹ میں شرکت سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فروری میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے مقابلے فروری میں دبئی میں ہو نگے جن میں دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹر شرکت کرینگے۔ ایونت میں چھ ٹیمیں شرکت کر یں گی، شعیب اختر بھی اس ایونٹ کیلئے منتخب کئے گئے تھے تاہم انہوں نے کھیلنے سے انکار کر دیا ہے ۔