سمندر میں آگ، پی پی کو لیاری میں شکست، تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ لیاری میں شکست پر پارٹی قیادت نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ آئندہ2 روز میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو پیش کردی جائے گی۔رپورٹ میں پی پی کی شکست کا ذمہ دار جرائم پیشہ افراد کو قرار دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ افراد نے پی پی کے امیدواروں کو خصوصی طورپر ٹارگٹ کیا اور ٹھیک طریقے سے کمپین نہیں چلانے دی جس کی وجہ سے پی پی کو اپنے گڑھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔