چاڈ میں تین خودکش دھماکوں میں 27 افراد ہلاک ،80 زخمی ، ایمرجنسی نافذ

چاڈ میں تین خودکش دھماکوں میں 27 افراد ہلاک ،80 زخمی ، ایمرجنسی نافذ
چاڈ میں تین خودکش دھماکوں میں 27 افراد ہلاک ،80 زخمی ، ایمرجنسی نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نجامینا(آئی این پی )افریقی ملک چاڈ میں تین خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاڈ کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھیل چاڈ کے جزیرے میں تین خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق یہ حملے ہفتہ وار بازار میں جھیل چاڈ کے کولفوا نامی جزیرے میں ہوئے۔اگرچہ کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم پہلے سے ہی اس خطے میں بوکو حرام نامی شدت پسند تنظیم کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے بعد ایمرجنسی نافذ تھی۔خیال رہے کہ رواں سال بہت سے لوگوں نے اسلامی جنگجوو¿ں سے بچنے کے لیے اس علاقے میں پناہ لی تھی۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تین خاتون خودکش حملہ آوروں نے کولفوا میں حملے کیے جن میں کم ازکم 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔چاڈ نے نائجیریا کے شمالی علاقوں کو بوکو حرام واپس لینے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم ان علاقوں کا قبضہ کھو جانے کے بعد بوکو حرام نے چاڈ کے نواحی علاقوں اور اس کے ساتھ ساتھ نائجر اور کیمرون پر حملے کرنے شروع کر دیے۔ایمنیٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پرتشدد حملوں کے ذریعے اسلامی نظام نافذ کرنے کی کوشش میں ایک گروہ نے سنہ 2009 کے بعد سے اب تک شمالی نائجیریا میں 17000 افراد کو ہلاک کیا، جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے۔