برطانیہ میں ریلوے سٹیشن پر حملہ آورنے تین چاقو کے وار کے 3 افراد کو زخمی کر دیا،ملزم گرفتار

برطانیہ میں ریلوے سٹیشن پر حملہ آورنے تین چاقو کے وار کے 3 افراد کو زخمی کر ...
برطانیہ میں ریلوے سٹیشن پر حملہ آورنے تین چاقو کے وار کے 3 افراد کو زخمی کر دیا،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آئی این پی )برطانوی دارالحکومت لندن میں پاکستانی کمیونٹی کے علاقے میں قائم ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا ، پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹیزر گن کے ذریعے بے ہوش کر کے حراست میں لے لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لندن میں پاکستانی کمیونٹی کے علاقے میں قائم ریلوے سٹیشن پر ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا جبکہ دیگر مسافروں کو خوفزدہ بھی کیا، پولیس نےفوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹیزر گن کے ذریعے بے ہوش کر کے حراست میں لے لیا۔پولیس نے ریلوے سٹیشن کو بند کر کے حملہ آور کے ممکنہ دوسرے ساتھی کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے چاقو کے وار کرتے ہوئے نعرہ لگایا کہ یہ شام میں کارروائیوں کا بدلہ ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔