پنجاب کا وہ علاقہ جہاں پیپلزپارٹی نے دیگر جماعتوں کا صفایاکردیا

رحیم یارخان (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں صرف رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی نے دیگر تمام جماعتوں کو زیرکردیا اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،اب تک کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 64نشستیں لے کر پہلے نمبر پر رہی جبکہ دیگر جماعتیں اور آزاد امیدوار ہاتھ ملتے رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق رحیم خان کی 149میں سے 140یونین کونسلز کے غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق پیپلزپارٹی 64نشستوں کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن 45، آزاد امیدوار 27جبکہ پی ٹی آئی صرف دوسیٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوسکیں ۔