فرانس کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مددلینے پر غور

فرانس کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مددلینے پر غور
فرانس کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے مددلینے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستانی فوج سے تعاون لینے پر غور کررہا ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہاں کی وزارت داخلہ اپنے انسداد دہشت گردی سیل کو پاک فوج سے تربیت دلانے کے حوالے سے باقاعدہ ایک معاہدہ طے کرنے پر سوچ بچار کر رہی ہے۔ اے این این کے مطابق فرانس کے ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ خود کش حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور سری لنکا سے مدد لی جائے گی اور پہلے مرحلے کے طور پراس منصوبہ پر فوری عمل درآمد کی غرض سے ایک وفد تشکیل دیا جارہاہے جوان ممالک سے بات کرے گا۔ پیرس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں ایک عورت سمیت دس دہشت گرد وں کے خودکش جیکٹس سے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ سیڈیانی عبدالحمید آباعود کو مکان دینے والے فرد سمیت چار افراد تاحال زیرحراست ہیں۔ ادھر دہشت گردی کے بعدفرار ہونے والے عبدالسلام کے علاوہ واروات میں معاونت کرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی ہے جبکہ معاونین کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتاہے ۔