پنجاب حکومت نے نکاح نامہ میں دلہن سے متعلقہ حقوق بارے کالم پُر کرنا لازمی قرار دیدیا

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے رحیم یار خان سمیت صوبہ بھر کے تمام نکاح رجسٹرار کو ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ ہر نکاح نامے میں دلہن سے متعلقہ حقوق کے حوالہ سے دیئے گئے کالم کو پرکرنا لازمی ہوگا ایسانہ کرنے پر نکاح رجسٹرار کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جائے گی ذرائع کے مطابق اکثر اوقات نکاح رجسٹرار دلہن کے حقوق بارے کالم پر نہیں کرتے جس پر ان کی حق تلفی ہوتی ہے۔