اداکارہ میرا کا حضرت لال شہباز قلندر کے مزار سے واپسی پر پرس چوری

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کا سیہون شریف میں حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد واپسی پر پرس چوری ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کے منیجر کا کہناہے کہ میرا کے پرس میں لاکھوں روپوں کا سامان تھا جس میں نقدی ، جیولری، موبائل، و دیگر ضروری سامان شامل ہے جو کہ حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد واپسی پر چوری ہو گیاہے۔