ن اور جنون میں فائرنگ ، 5 افراد زخمی، پی ٹی آئی کا احتجاج

جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)محلہ نورپورہ میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 5 کارکن زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے بعد جشن منانے کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 5 کارکنان زخمی ہوگئے ۔پی ٹی آئی کارکنوں نے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے فیصل آباد روڈ کو بلاک کردیا اور شدید احتجاج کیا ۔