محسن علی نے عمران فاروق کو اکیلے قتل کرنے کی اجازت مانگی، مارنے کیلئے کوڈ ورڈ کیک کاٹنا استعمال ہوا: میڈیا رپورٹ

محسن علی نے عمران فاروق کو اکیلے قتل کرنے کی اجازت مانگی، مارنے کیلئے کوڈ ورڈ ...
محسن علی نے عمران فاروق کو اکیلے قتل کرنے کی اجازت مانگی، مارنے کیلئے کوڈ ورڈ کیک کاٹنا استعمال ہوا: میڈیا رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) محسن علی سید نے ڈاکٹر عمران فاروق کو اکیلے قتل کرنے کی اجازت مانگی جو اسے نہیں دی گئی۔ خالد شمیم اور معظم علی خان کی ملاقات 2002ءمیں ہوئی تھی۔ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیلئے کوڈ ورڈ کیک کاٹنا استعمال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں عزیز آباد سے گرفتار ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ سہولت کار معظم علی خان سے خالد شمیم کی ملاقات 2002ءمیں ایک مبینہ ٹارگٹ کلر ارشد عرف چھوٹا نے کروائی تھی۔ خالد شمیم کو معظم سے بطور مزدور ملوایا گیا تھا جس کے بعد خالد شمیم نے معظم علی خان کے پاس نوکری شروع کردی تھی۔صباح نیوز کے مطابق تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خالد شمیم اپنی عرفیت فواد سے پہچانا جاتا تھا جبکہ اس نے معظم علی خان کے سامنے خود کو ایک سیاسی جماعت کا پارٹی آرگنائزر بتایا تھا۔ خالد شمیم ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے والے دونوں ملزموں کو سری لنکا لے کرگیا جہاں سے اس نے ان دونوں مبینہ قاتلوں کو پاکستان روانہ کیا اور خود کسی دوسری پرواز سے پاکستان آیا۔ محسن علی سید اور کاشف کے لاپتہ ہونے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے اس نے انیس قائم خانی سے عزیز آباد میں ملاقات بھی کی تاہم ان دونوں ملزموں کا سراغ نہ ملنے پر اس نے معظم علی خان کو روپوش ہوجانے کی ہدایات دیں۔

مزید :

قومی -