عمران خان بلدیاتی الیکشن ہارنے پر استعفیٰ دیں ،ہندوستان مسائل پیداکرنے والا ملک بن گیا: پرویز رشید

عمران خان بلدیاتی الیکشن ہارنے پر استعفیٰ دیں ،ہندوستان مسائل پیداکرنے والا ...
عمران خان بلدیاتی الیکشن ہارنے پر استعفیٰ دیں ،ہندوستان مسائل پیداکرنے والا ملک بن گیا: پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی الیکشن ہارنے پر استعفیٰ دیں ،ہندوستان مسائل پیداکرنے والے ملک کے طورپر سامنے آرہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کاکہنا تھاکہ کپتان اور ان کے اوپننگ بیٹسمین کو کل کے بلدیاتی انتخابات میں شکست ہوئی،عمران خان کو راولپنڈی میں بھی عوام نے رد کردیا۔2013 کے بعد کئی الیکشن ہوئے جن میں ن لیگ نے شاندار کامیابی حاصل کی عمران خان کو این اے 56 سے استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیے۔عوام نے بلدیاتی الیکشن میں عمران خان کو عدم اعتماد کا ووٹ دیا۔
ہندوستان مسائل پیداکرنے والے ملک کے طورپر سامنے آرہا ہے ۔ پاکستان دنیا کی نظر میں مسائل حل کرنے والا ملک بن رہا ہے۔ہندوستان کھیل کو سیاست میں لے آیاحالانکہ کرکٹ کو جینٹل مین گیم کہا جاتا ہے۔ حکومت اپنے تمام شہریوں کو تحفظ دینے کی پابند ہے ،پاکستان پہلے کے مقابلے میں زیادہ پرامن ملک ہے مستقبل کا پاکستان زیادہ محفوظ اور زیادہ ترقی یافتہ ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -