پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیشرفت , جنرل ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر اور ایل او سی کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیشرفت , جنرل ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہم منصب سے ...
پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیشرفت , جنرل ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر اور ایل او سی کشیدگی پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی بنکاک میں اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں مسئلہ کشمیر اور ایل او سی کشیدگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے تجزیہ کار اس اچانک پیشرفت پر حیران ہیں .
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ بنکاک میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹرز نے بھی شرکت کی،پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات میں مثبت رد عمل کا جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ملاقات میں امن ،سلامتی اور دہشتگردی کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی پیرس ملاقات کے تناظر میں یہ ملاقات ہوئی۔

مزید :

قومی -Headlines -