سلمان خان کابھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اذان کی آواز سننے پر ایسا اقدام کہ آپ عش عش کراٹھیں گے

سلمان خان کابھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اذان کی آواز سننے پر ایسا اقدام کہ ...
سلمان خان کابھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اذان کی آواز سننے پر ایسا اقدام کہ آپ عش عش کراٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اذان کی آواز سننے پر ایسا اقدام اٹھا دیا کہ آپ بھی عش عش کراٹھیں گے اور بھارتی مسلم اداکار کو قدر اور محبت کی نگاہ سے دیکھیں گے ۔ سلمان خان کے جرت مندانہ اقدام پر بہتوں کے سر شرم بھی جھک جائیں گے کہ جو ہم ایک اسلامی جمہوریہ میں رہ کر نہیں کر پاتے وہ ایک مسلمان نے انتہا پسند ملک میں رہ کر کر دیا ہے ۔
بھارتی ٹی وی پروگرام جاری تھا اور سلمان خان دیگر میزبانوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک اذان کی آواز بلند ہو گئی اور سلمان خان اذان کا پہلا کلمہ سنتے ہی ہاتھ باندھ کر نظریں جھکا کر کھڑے ہو گئے اور بھر پور احترام سے اذان سننے لگے ۔ جب ساتھی میزبان نے میڈیا سے بات جاری رکھی تو سلمان خان نے ان کا ہاتھ پکڑ کر باہر اذان کا اشارہ کیا تاہم وہ بات سمجھ نہ پائے اور ذرا رک کر بات جاری رکھی ۔ سلمان خان کے ساتھ میزبان نے ابھی ایک جملہ ہی بولا ہو گا کہ سلمان خان نے انہیں پھر اذان کی جانب اشارہ کیا اور باادب نظریں جھکائے کھڑے رہے ۔ ساتھی میزبان بھی سمجھ گیا اور سلمان خان اور دیگر میزبان وہیں نظریں جھکائیں ساکت کھڑے ہو گئے ۔ ابھی آدھی اذان ہوئی تھی کہ ساتھی میزبان پھر بولنے لگا تاہم جاری اذان پر پھر چپ ہو گیا ۔اذان کے آخری کلمے سے پہلے اس نے پھر بولنے کی کوشش کی اور پھر چُپ ہو گیا ۔ صحافیوں کی کثیر تعداد اس دوران سارے واقعے کی ویڈیو بناتی رہی اور تصاویر پہ تصاویر بناتی رہی تاہم کسی نے کوئی سوال نہ کیا ۔ اذان پوری ہوئی تو اسی میزبان نے کہا کہ دیکھیں ہم تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں تاہم ہمیں ہر کسی کے عقائد کا احترام کرنا چاہیے۔


Salman Khan Pays Respect by dailypakistan

مزید :

تفریح -