بی پی ایل، کرس گیل کے قدم پہلے میچ میں ہی اپنی ٹیم پر بھاری پڑ گئے، ساری ٹیم 58پر آوٹ

ڈھاکہ( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ویسٹ اندیز کے شہرہ آفاق آل راونڈر کرس گیل کے قدم اپنی ٹیم پر بھاری پڑ گئے۔ ان کی ٹیم صرف 58رنز بنا کت آوٹ ہوگئی۔ کرس گیل بریسال بلز کی طرف سے اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے انہوں نے 17گیندوں پر 8رنز بنائے۔ ان کی ٹیم میں سے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔پوری ٹیم 72منٹ میں 16اوورز میں آوٹ ہوگئی۔جواب میں شاہد آفریدی کی ٹیم سلہٹ سپر سٹار نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ پر حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔