بلدیاتی الیکشن کے نتائج دیکھ کر 2018میں بھی شیر کی کامیابی کا یقین ہے، ایاز صادق

بلدیاتی الیکشن کے نتائج دیکھ کر 2018میں بھی شیر کی کامیابی کا یقین ہے، ایاز ...
بلدیاتی الیکشن کے نتائج دیکھ کر 2018میں بھی شیر کی کامیابی کا یقین ہے، ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز سادق نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حالیہ نتائج دیکھ کر 2018میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی شیر کی ایک بار پھر کامیابی کا یقین ہونے لگا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے این اے 122میں دھاندلی کے بارے میں اپنے بیان حلفی میں غلط بیانی کی ہے۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن پہلی پیشی پر ہی ان کی درخواست خارج کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے درخواست خارج نہ کی تو میں پی ٹی آئی کیخلاف فراڈ کا کیس درج کراونگا۔

مزید :

لاہور -