بیرونی قوتیں مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری کیلئے داعش جیسی تنظیموں کوپروان چڑھا رہی ہیں:پروفیسر حافظ محمد سعید

بیرونی قوتیں مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری کیلئے داعش جیسی تنظیموں کوپروان ...
بیرونی قوتیں مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری کیلئے داعش جیسی تنظیموں کوپروان چڑھا رہی ہیں:پروفیسر حافظ محمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوز ڈیسک)امیر جماعۃ الدعوہ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری کیلئے فتنہ تکفیر اور داعش جیسی تنظیموں کوپروان چڑھا رہی ہیں، مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری درست نہیں، دشمنان اسلام چاہتے ہیں کہ مسلمان فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مددو حمایت کی بجائے اپنے ہی ملکوں میں باہم دست و گریباں ہو جائیں، پاکستان میں داعش کا فتنہ کھڑا کرنے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں، امت مسلمہ کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے اور ان فتنوں سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے،روس کا شام میں بمباری کے لیے پہنچنا عالمی جنگ کا اشارہ ہے۔اس خطہ میں جنگ کی بڑی وجہ سعودی عرب کو نشانہ بنانا ہے، وہ فوارہ چوک پشاورمیں کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلم معاشروں کو تباہ اور بگاڑ پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔آج سمندر میں بحر ہند سے بحر الکاہل تک امریکی بحری بیڑوں کا قبضہ ہے، داعش کا تیل بک رہا ہے ، ان کی تجارت پر کوئی پابندی نہیں وہ اربوں ڈالر کما رہے ہیں یہ سب کچھ بین الاقوامی قوتوں کی نگرانی میں ہو رہا ہےمسلمانوں کیلئے فتنہ تکفیر اور خارجیت بہت بڑا زہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ عراق سے شروع کی جانے والی داعش کو اب پاکستان میں داخل کیا جارہا ہے۔حافظ سعید کا کہنا تھا کہ  ٹونی بلیر نے عراق میں قتل عام کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دنیا سے معافی مانگی اور کہا  کہ ہم نے صدام کی حکومت کو ختم کرکے ظلم کیا اور اس کے ردعمل میں داعش وجود میں آئی۔ہم سمجھتے ہیں کہ اسلام کے عظیم عمل جہا د کو بدنام کرنے کیلئے داعش کو پروان چڑھایا گیا۔روس اس وقت داعش کے نام پر شام پر بمباری کر رہا ہے اور داعش کی آڑ میں حقیقی اسلام پسندوں پر بارود برسایا جارہا ہے۔

مزید :

پشاور -