لانڈھی میں دو سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم،علاقے میں خوف و ہراس

لانڈھی میں دو سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم،علاقے میں خوف و ہراس
لانڈھی میں دو سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم،علاقے میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں دو سیاسی گروپوں میں تصادم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخاب کے بعد لانڈھی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،لانڈھی نمبر 4میںدو سیاسی گروپوں میں تصادم ہوا جس کے بعد علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔لانڈھی نمبر دو میں نامعلوم افراد نے سیاسی جماعت کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی نمبر چھ میں مسلح افراد نے مورچے سنبھال لیے ہیں ،علاقہ مکینوں کے گھروں میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -