تحریک انصاف کے خاتمے کیلئے عمران خان ہی کافی ہیں:مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )سنیئر سیاستدان اور پی ٹی آئی کے سابق مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خاتمے کیلئے عمران خان ہی کافی ہیں،دھاندلی تحریک انصاف کا قومی نعرہ بن چکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ لوگ تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں سے ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں،عمران خان آمر بننے کی بجائے مشاورت سے فیصلہ کریں،سرمایہ داروں اور وڈیروں کے کہنے پر ملکی اداروں کیخلاف نہ ہوں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے،اور اس کو مائنس نہیں کرنا چاہئیے۔سیاسی مستقبل کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھرپور طریقے سے سیاست کرینگے۔