کراچی،مارکیٹ میں ڈکیتی، چور 25 دکانوں سے نقدی اور قیمتی کپڑا لے کر فرار

کراچی،مارکیٹ میں ڈکیتی، چور 25 دکانوں سے نقدی اور قیمتی کپڑا لے کر فرار
 کراچی،مارکیٹ میں ڈکیتی، چور 25 دکانوں سے نقدی اور قیمتی کپڑا لے کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے جوبلی مارکیٹ کی دکانوں میں رات گئے چور 25 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی کپڑا لے کر فرار ہو گئے۔گارڈن تھانے کے علاقے میں واقع جوبلی کلاتھ مارکیٹ میں رات گئے چور چوکیدار کو یرغمال بنا کر پچیس دکانوں کے تالے توڑ کر واردات کرنے میں کامیاب ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز پہنچ گئی۔پولیس نے شواہد جمع کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ چوکیدار کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان آئے اس وقت اس کی آنکھ لگ گئی تھی۔ چوروں نے اسے رسی سے باندھ دیا اور دکانوں کے تالے توڑ کر واردات کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ اس نے مشکل سے رسیوں سے نجات حاصل کی اور پولیس کو واردات کی اطلاع دی۔ نقصان کا حتمی تعین متاثرہ دکانداروں کی آمد کے بعد ہو گا۔

مزید :

کراچی -