دوران پرواز فحش اداکارہ کی خواہش پوری کرنے پر عرب ایئرلائن کا پائلٹ نوکری سے محروم ہو گیا ،اب کھی جہاز نہ چلا سکے گا ‎

دوران پرواز فحش اداکارہ کی خواہش پوری کرنے پر عرب ایئرلائن کا پائلٹ نوکری سے ...
دوران پرواز فحش اداکارہ کی خواہش پوری کرنے پر عرب ایئرلائن کا پائلٹ نوکری سے محروم ہو گیا ،اب کھی جہاز نہ چلا سکے گا ‎

  

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) پائلٹ جب ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز اڑا رہا ہوتا ہے تو ایسے میں اس کی معمولی سی غلطی سینکڑوں مسافروں کی جان لے سکتی ہے۔ اس حساس نوعیت کی ڈیوٹی کے باوجود بعض پائلٹ انتہائی مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔کچھ شراب پی کر آ جاتے ہیں اور کچھ کاک پٹ میں رنگ رلیاں منانے لگ جاتے ہیں۔ ایسے ہی کویتی حکومت نے کویت ایئرویز کے ایک پائلٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ اس پائلٹ نے دوران پرواز فحش فلموں کی اداکارہ کی خواہش پر اسے اور اس کی سہیلی کو کاک پٹ میں بلا لیا۔ اداکارہ نے کاکپٹ میں موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد پائلٹ کےخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ پائلٹ کے لائسنس کی منسوخی کے فیصلے کا اعلان کویت کے وزیرٹرانسپورٹیشن عیسیٰ الکندری نے کیا۔

گلف نیوز کے مطابق عیسیٰ الکندری نے پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس پائلٹ کے خلاف جولائی میں انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا، انکوائری ٹیم نے تحقیقات کے بعداسے مجرم قرار دے دیا ہے، جس کے بعد اس پائلٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کا عملہ پائلٹ کی اس حرکت سے بے خبر تھا اس لیے عملے کے کسی رکن کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی۔تحقیقاتی ٹیم نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ جو پائلٹ کاک پٹ میں سگریٹ نوشی کرے اس کا لائسنس بھی منسوخ کر دینا چاہیے۔ الکندری کا کہنا تھا کہ 11ستمبر کو جس دہشت گردی ایکٹ کا نفاذ کیا گیا ہے، کویت ایئرویز کو بھی اس کے قواعدوضوابط پر پوری طرح عمل درآمد کرنا ہو گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -