’اس سے بہتر تھا بے وفا ہی ہوتا‘ نوبیاہتا دلہن کو شوہر پر شک، موبائل فون کی تلاشی لی تو ایسی شرمناک چیز مل گئی کہ واقعی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

’اس سے بہتر تھا بے وفا ہی ہوتا‘ نوبیاہتا دلہن کو شوہر پر شک، موبائل فون کی ...
’اس سے بہتر تھا بے وفا ہی ہوتا‘ نوبیاہتا دلہن کو شوہر پر شک، موبائل فون کی تلاشی لی تو ایسی شرمناک چیز مل گئی کہ واقعی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر برمنگھم میں ایک نوبیاہتا خاتون کو اپنے شوہر کے کردار پر شک ہوا جس پر اس نے اس کے فون کی تلاشی لی تو ایک ایسی چیز دیکھ لی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا اور وہ خواہش کرنے لگی کہ اس سے تو اچھا تھا کہ وہ بے وفا ہی نکل آتا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 47سالہ خاتون جینی گیسکین کی 10ہفتے قبل 48سالہ ڈیوڈ ہوگنز کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ ابتداءسے ہی اسے شک تھا کہ اس کے شوہر نے دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ ایک روز جینی نے تسلی کرنے کے لیے اپنے شوہر کے موبائل فون کے پیغامات پڑھنے کا فیصلہ کیا اور فون اٹھا لیا۔ لیکن یہ دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کے موبائل فون میں بچوں کی فحش ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں۔

آن لائن محبت اور لڑکی 2300 کلومیٹر کا سفر طے کرکے محبوب سے ملنے پہنچ گئی لیکن پھر کیا ہوا؟ ایسا نتیجہ جو آپ نے انٹرنیٹ پر محبت کی کہانیوں میں بے حد کم ہی دیکھا ہوگا

رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر کے بچوں میں جنسی رغبت رکھنے کا انکشاف جینی پر بجلی بن کر گرا اور اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی جس نے آ کر ڈیوڈ کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت میں اس پر بچوں کی فحش ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے الزامات درست ثابت ہونے پر اسے 8ماہ معطل قیداور جنسی جرائم کے مجرموں کے رجسٹر پر 10سال تک دستخط کرنے کی سزا سنا دی گئی۔ جینی کا کہنا تھا کہ ”شادی کے چند ہفتے بعد ہی اس کی مجھ میں دلچسپی ختم ہو گئی اور وہ ہروقت فون میں مگن رہنے لگا جس پر مجھے شبہ ہوا۔ میں نے تو دیگر خواتین کے پیغامات کی توقع میں اس کا فون چیک کیا تھا لیکن اس میں سے تو اس سے بڑھ کر گھٹیا چیزیں نکل آئیں۔ میں اپنی تمام بچت کی رقم شادی پر خرچ کر چکی ہوں، اب میرے پاس اس سے طلاق لینے کے لیے رقم نہیں ہے اور میں اس کی بیوی بن کر رہنے پر مجبور ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -