’’خوشبو سے خوف کو مار دیجئے‘‘ نئی تحقیق کے مطابق خوشبو انسانی جذبات کو کیسے کنٹرول کرتی ہے،آپ بھی جانئے

’’خوشبو سے خوف کو مار دیجئے‘‘ نئی تحقیق کے مطابق خوشبو انسانی جذبات کو ...
’’خوشبو سے خوف کو مار دیجئے‘‘ نئی تحقیق کے مطابق خوشبو انسانی جذبات کو کیسے کنٹرول کرتی ہے،آپ بھی جانئے

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک )خوف کو نفسیاتی بیماری کہا جاتا ہے ۔اسکا علاج بھی فوری نہ کیا جائے تو انسان کی شخصیت تباہ ہوکر رہ جاتی ہے اور وہ فوبیاز میں مبتلاکر کام کاج سے بھی جاتا رہتا ہے۔یونیورسٹی آف کیلفورنیا کے شعبہ سائیکالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر جان ٹی وکسٹڈ کی تحقیق کے مطابق نیند کے دوران خوشبویات کے ذریعے سے خوف کو کم کیا جاسکتا ہے ۔خوشبویات انسانی دماغ پر انتہائی مثبت اثر ات مرتب کرتی ہیں۔تاہم خوف کی اقسام کو مدنظر رکھتے ہوئے خوشبویات کا چناوکیا جانا چاہئے۔ پروفیسر ڈاکٹر جان ٹی وکسٹڈ کا کہنا ہے کہ خوشبویات دماغ کے لمبک سسٹم کی کارکردگی کو درست کرنے میں معاون ہوتی ہیں،اس نظام پر انسانی جذبات و احساسات کا انحصار ہوتا ہے۔

’اگر آپ کے بال جلد اُڑجائیں یا سفید ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے آپ کے جسم میں۔۔۔‘ جدید تحقیق میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا، جان کر گنجے افراد کو آج رات نیند نہ آئے گی

اس سے قبل ایک تحقیق کے دوران نیند کے دوران خوشبو کی مدد سے لوگوں کے خوف کو کم کرنے کا تجربہ کیا گیا ۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 15 صحت مند لوگوں کو دو مختلف چہروں کی تصاویر دکھا کر ان کو خوف اور خوشبو کے ساتھ تربیت دی۔ اس کے بعد ان افراد کو نیند کے دوران ایک تصویر سے منسلک خوشبو سونگھائی گئی اور جب یہ افراد سو کر اٹھے تو یہ اس خوشبو سے وابستہ تصویروں سے کم خوفزدہ تھے۔ محققین کے مطابق اس مشاہدے کو گہری یا کم گہری نیند کے دوران تھیراپی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب اس انوکھی دریافت سے خوف کے مریضوں کا نیند کے دوران علاج کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں لیونڈر ،چنبیلی ،گل چاپان،نازبوجیسے پھولوں کو اس مقصد کے لئے مفید پایا گیا ہے ۔ 

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...