سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مولوی فضل اللہ کے دو قریبی ساتھی گرفتار

سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مولوی فضل اللہ کے دو قریبی ساتھی گرفتار
سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مولوی فضل اللہ کے دو قریبی ساتھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سوات کے علاقے چار باغ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جو کہ طالبان رہنما مولوی فضل اللہ کے قریبی ساتھ ہیں۔گرفتار ہونے والے دہشت گرد اسد اور عبد الوہاب کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دونوں دہشت گرد سوات میں آپریشن کے بعد افغانستان فرار ہو گئے تھے ۔
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

سوات -