ٹھیکیدارکی مرضی سے کام نہ کرنے پر 3 مزدوروں پر تشدد، گولیاں برسا دی گئیں
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کام سے انکار کرنے پر ٹھیکدار نے مزدوروں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا ، مزدور انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرادئیے گئے ہیں۔
’’ پاکستانیوں کو ویزے۔ ۔ ۔‘‘ لندن کے میئر صادق خان نے پاکستان آتے ہی پاکستانیوں کو بڑی خبر دیدی
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے علاقے اپر چھتر چوک سے تین مزدوروں کو مزدوری کے لیے دھنی ماہی صاحبہ کے مقام پر بلایا گیا ۔کام کے دوران بلال گیلانی نامی ٹھکیدارکی طرف سے غیر معمولی سختی برتی گئی اور ساتھ گالیاں دے کر کام جلدی ختم کرنے کا کہا گیا ۔ ٹھیکدار کے رویے سے تنگ آکر مزدوروں نے کام کرنے سے انکار کردیا ، مزدوروں کے انکار پر بلال گیلانی نے ان پر پستول تان لیا اور فائرنگ کردی ، پستول کی گولیاں ختم ہونے کے بعد اس نے خنجر کے وار کرکے مزدوروں کو مزیدزخمی کردیا، ان کی حالت دیکھ کر وہاں موجود شہریوں نے بیچ بچاﺅ کرایا اور انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہستپال میں داخل کرادیا ہے۔ مزدورں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے بٹ گرام سے تھا۔
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں