مسافر کی حاضر دماغی ، بر وقت جہاز کے عملے کو مطلع کر کے کئی مسافروں کی زندگی بچا لی

مسافر کی حاضر دماغی ، بر وقت جہاز کے عملے کو مطلع کر کے کئی مسافروں کی زندگی ...
مسافر کی حاضر دماغی ، بر وقت جہاز کے عملے کو مطلع کر کے کئی مسافروں کی زندگی بچا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے پر سفر کرنے والے  ایک مسافرنے طیارے کے انجن سے بہتاہوا تیل دیکھ کر فوری عملے کو آگاہ کیا اور جہاز کی رفتار بڑھا کر اسے 15منٹ پہلے ہی سکھر ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا جس کے باعث کئی زندگیاں محفوظ رہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آصف صدیقی نامی فیس بک صارف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر پیغام جاری ہے کیاہے جس میں اس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ میرے کاروبار کی نوعیت اس قسم کی ہے کہ مجھے ملک کے اندر کافی سفر کرنا پڑتاہے اور زیادہ تر میں پی آئی آے کا انتخاب ہی کرتا ہوں تاہم میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 کے ذریعے کراچی سے سکھر جار ہا تھا اور اسی دوران میں نے اپنی بائیں جانب جہاز کے پر کے نیچے سے جہاں پر انجن ہوتاہے وہاں سے کچھ بہتا ہوا دیکھا ،جسے دیکھ کر میں بہت حیران بھی ہوا اور میں نے فوری طور پر جہاز کے عملے کو اس معاملے سے متعلق آگاہ کیا تو انہوں نے اپنے سینئر افسر کو بلایا اور میں نے یہ تمام معلومات اسے بھی بتائیں اور اسے کہا کہ میری سیٹ پر بیٹھ کر آپ بھی اسے خود دیکھ لیں ،خاتون نے یہ سب دیکھنے کے بعد فوری جہاز کے کپتان کو اس بارے میں آگاہ کیا ۔

اس کا کہناتھا کہ یہ سب معلوم پڑنے پر پائلٹ میرے پاس آیا اور اس نے میری سیٹ پر بیٹھ کر یہ دیکھا اور پریشانی سے اپنے سر کو ہلایا اور میرا شکریہ ادا کر کے واپس چلا گیا ۔بعد میں مجھے ایسا محسوس ہو ا کہ جہاز کی رفتار میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور ہم اپنی منزل پر 15منٹ پہلے ہی پہنچ گئے ،جہاز کی لینڈنگ کے بعد جب ہمیں جہاز سے اتار دیا گیا تو ایئرپورٹ پر موجود عملہ سیڑھی لے کر آیا اور جہاز کا معائنہ کرنا شروع کر دیا ،میں ان کے قریب گیا اور میں نے ان سے مدد کی غرض سے کہا کہ میرے پاس ویڈیو ہے آپ دیکھ سکتے ہیں ۔تو انہو ںنے آگے سے جواب دیا کہ ’کیوں آپ کو یہ ویڈیو جیو والوں کو دینی ہے یا سوشل میڈیا پر چلانی ہے ‘،آپ نے ویڈیو کیوں بنائی ؟۔صارف کا کہناتھا کہ انہوں نے شکایت کو پس پشت ڈالتے ہوئے ویڈیو کے معاملے پر مجھ سے الجھنا شرو ع کر دیا ۔صارف کا کہناتھا کہ میں اس ویڈیو کو اب اس لیے شیئر کر رہاہوں کہ ہو سکتاہے کہ یہ ویڈیو کسی ایسے شخص کے پاس پہنچ جائے جس کیلئے بے عزتی سے زیادہ مسافروں کی زندگی اہم ہو ،یہ پرانے اے ٹی آر طیارے آج بھی باقاعدہ اڑان بھر رہے ہیں لیکن کسی کو بھی زندگیوں کے بارے میں کوئی فکر لاحق نہیں ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -