جب شیر کو بندر کے ویزے پر دبئی لے جایا گیا
پاکستان میں مہنگائی سے انسان تو کیا جانور بھی جب بلبلا اٹھے تو ایک چڑیا گھر کے شیر کا مزاج بگڑ گیا ۔ اسے روزانہ کا صرف ایک سیر گوشت دیا جانے لگا تو مزید طلب کرنے پر اسے یہ کہہ کر ٹرخادیا جاتا کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے ،اوپر سے آرڈر ملا ہے ایک سیر میں گزار ہ کرو۔
اس دوران پاکستان اور دبئی کے درمیان جانوروں کے انتقال کا منصوبہبن گیا اور اس شیر کو دبئی بھیج دیا گیا ۔ شیر سمجھا کہ میری دعائیں قبول ہو گئی ہیں۔ اب صاف ستھرا چڑیا گھر ہوگا، اے سی اور پیٹ بھر کھانا ملے گا۔
دبئی پہنچنے کے بعد پہلے دن اسے ایک انتہائی خوبصورت تھیلا ملا۔ شیر بہت خوش ہوا اور جلدی سے تھیلا کھول کر دیکھا تو اس میں صرف چند کیلے پڑے نظر آئے۔ شیر بہت حیران ہوا۔ اس نے سوچا کہ شاید غلطی سے یہ تھیلا میرے پاس آ گیا ہے ۔ اس نے کیلے کھائے پانی پیا اور اللہ کا شکر ادا کر کے سو گیا۔
اگلے دن پھر وہی بات ہوئی۔ کھانے کا تھیلا کھولنے پر اندر سے کیلے نکلے توشیر کا دماغ گھوم گیا۔ اسے ڈلیوری بوائے پر انتہائی غصہ آ گیا۔ دھاڑا’’ کل آ لینے دو اس ڈلیوری بوائے میں اس نے نمٹ لوں گا‘‘
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اگلے دن پھر ڈلیوری بوائے آیا تو شیر نے اسے روک لیا اور اس کے سامنے پیکٹ کھولا۔ اندر سے پھر کیلے نکلے۔ شیر نے ڈلیوری بوائے کو بہت غصے کہا ’’تم ایسے کام کرتے ہو ۔تمہیں پتہ ہی نہیں کہ شیر کیا کھا تا ہے۔ روز غلط کیلوں کا پیکٹ دے جاتے ہو‘‘
ڈلیوری بوائے نے بہت اطمینان سے اس کی ساری بات سنی اور بہت نرم اور پرسکون لہجے میں بولا۔
’’ میرے آقا،میں جانتا ہوں کہ آپ جنگل کے بادشاہ ہیں ، لیکن انتہائی معذرت کے ساتھ عرض کروں کہ آپ کو یہاں بندر کے ویزے پر لایا گیا ہے‘‘
احمد جہانزیب ۔دوبئی