لاہور میں ناکوں پر خواتین پولیس اہلکار تعینات

لاہور میں ناکوں پر خواتین پولیس اہلکار تعینات
لاہور میں ناکوں پر خواتین پولیس اہلکار تعینات

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ناکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے جو خواتین کی تلاشی کیلئے 24 گھنٹے ناکوں پر موجود رہیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں لیڈیز پولیس اہلکار ناکوں پر تعینات ہوں گی اور خواتین کی تلاشی لیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگے ناکوں پر 88 لیڈیز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو 8 گھنٹے کی شفٹوں میں کام کریں گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیڈیز اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد شہر کو پرامن بنانا ہے اور اس اقدام سے جرائم کی شرح کم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ شہر کے مختلف ناکوں پر تعینات کی گئی یہ خواتین پولیس اہلکار اب تک 872 خواتین اور گاڑیوں کو چیک کر چکی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -